Live Updates

تحریک انصاف کا جلسہ، ظہورالہیٰ کرکٹ اسٹیڈیم میں بھی دہشتگردی کاخطرہ

جمعہ 24 اکتوبر 2014 13:16

تحریک انصاف کا جلسہ، ظہورالہیٰ کرکٹ اسٹیڈیم میں بھی دہشتگردی کاخطرہ

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اکتوبر 2014ء) تحریک انصاف کے جلسے کیلئے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، ڈی پی او گجرات کہتے ہیں محرم الحرام کے پیش نظر دہشت گردی کے خدشات ہیں، لیکن پولیس ہر قسم کی صورت حال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔

(جاری ہے)

کوئٹہ دھماکوں کے بعد دہشت گردی کا خدشہ بڑھ گیا ہے، پی ٹی آئی کے جلسے کیلئے سیکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے، ڈی پی او رائے اعجاز کہتے ہیں پولیس ہر قسم کی صورت حآل سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، ممکنہ تخریب کاری روکنے کیلئے اسٹیڈیم کے اطراف گاڑی یا موٹر سائیکل پارک کرنے پر پابندی ہے۔

گجرات میں پی ٹی آئی کے کلسے کیلئے سیکیورٹی کے ساتھ سيفٹی بھی ترجیح دی گئی ہے، ممکنہ بھگدڑ سے نمٹنے کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ انخلاء کیلئے آٹھ گیٹ، جب کہ دو ایمرجنسی دروازے بھی تیار کیے گئے ہیں، جلسہ ختم ہونے کے بعد کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی جائے گی۔ ڈی پی او نے خطاب میں پولیس کو ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا۔ رائے اعجاز کہتے ہیں تمام سیاسی جماعتوں کی ضلعی قیادت کو خبردار کیا ہے کہ ہنگائی آرائی سے اجتناب کریں ورنہ قانون بلا امتیاز حرکت میں آئے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات