کورہیڈکواٹرز،تبدیلی کمان،لیفٹیننٹ جنرل نویدنےچارج سنبھال لیا

جمعہ 24 اکتوبر 2014 13:00

کورہیڈکواٹرز،تبدیلی کمان،لیفٹیننٹ جنرل نویدنےچارج سنبھال لیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اکتوبر 2014ء) کور ہیڈکواٹرز کراچی میں کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریب میں نئے کور کمانڈر لیفٹننٹ جنرل نوید مختار نے چارج سنبھال لیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کورہیڈ کوارٹرز کراچی میں سادہ اور پرقار کمان کی تبدیلی کی تقریب منعقد کی گئی، تقریب میں لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے کور کمانڈر کراچی کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کا چارج سنبھال لیا، اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی کور کمانڈر کراچی کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں بخونی انجام دے رہے تھے۔ سماء