یزمان‘ پروین مائی پر ظلم وجبر‘ وزیراعلی پنجاب نے ڈی پی او بہاولپور سے رپورٹ طلب کرلی

جمعہ 24 اکتوبر 2014 12:49

یزمان( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء ) ویراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے تھانہ ہیڈ راجکاں چک نمبر65/DBمیں پروین مائی پر ظلم وجبر اور تشدد ناانصافی ڈی پی او بہاول پور سے رپورٹ طلب کر لی-وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے چک نمبر65/DBکی رہائشی پروین مائی زوجہ محمد اختر باجوہ پر ظلم وتشدد بربریت گھریلو سامان اور موٹر سائیکل کو آگ لگانے کے وقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او بہاول پور سے رپورٹ طلب کر لی ہے واضح ہوکہ چند روز قبل پانچ مسلح آفراد اشرف علی۔

(جاری ہے)

لیاقت علی۔عمران گل وغیرہ نے چادراور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے چک نمبر65/DBہیڈ راجکاں کے رہائشی محمد اختر باجوہ کے گھر میں داخل ہوئے اہل خانہ کو یرغمال بنالیا اس کی بیوی پروین مائی کو تشدد کانشانہ بنایا کپڑے پھاڑ ڈالے نیم برہنہ کردیا گھریلو سامان اور موٹرسائیکل کو آگ لگا کر جلا ڈالا پولیس نے مقدمہ نمبری173/14درج کیا تین ملزمان پکڑے مک مکا کے بعد رہا کردئے جو متاثرین کو سنگین نتائج کی دھمکیان دے رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :