مسلم لیگی کارکنوں کا جنوبی اضلاع سے منتخب اکلوتے مسلم لیگی ایم این اے غالب خان وزیر کو وفاقی وزارت دینے کا مطالبہ

جمعہ 24 اکتوبر 2014 12:49

ڈیرہ اسما عیل خان ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء )مسلم لیگی کارکنوں نے جنوبی اضلاع سے منتخب اکلوتے مسلم لیگی ایم این اے غالب خان وزیر کو وفاقی وزارت دینے کا مطالبہ کردیا، یہ مطالبہ ڈیرہ پریس کلب میں منعقدہ ایک پرنس کانفرنس میں پارٹی کے صوبائی رہنماء، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی قیضار خان میاں خیل ایڈوکیٹ، ایم ایس ایف کے رہنماء جاوید خان وزیر ، یوتھ ونگ، لائرز فورم اور دیگر رہنماؤں نے کیا، انہوں نے کہا کہ غالب خان وزیر خیبر پختونخواہ میں سینئر ترین مسلم لیگی رہنماؤں میں شامل ہیں جو زمانہ طالب علمی سے ہی مسلم لیگ کے ساتھ وابسطہ ہیں، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سے ہمارا یہ دیرینہ مطالبہ چلا آرہا ہے کہ خیبر پختونخواہ اور بالخصوص جنوبی واضلاع میں پارٹی کو مظبوط، فعال اور متحرک بنانے کے لیئے جنوبی اضلاع کو وفاقی کابینہ میں نمائندگی دی جائے اور اس نمائندگی کے لیئے سب سے زیادہ حق دار غالب خان وزیر ہیں، انہوں نے کہا کہ جنوبی اضلاع کے متعدد مسائل وفاق کے محکمہ جات سے منسلک ہیں، صوبائی حکومت جنوبی اضلاع کو مکمل نظر انداز کئے ہوئے ہے ایسے حالات میں اگر مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے بھی غالب خان وزیر جیسے سینئر کارکن کو وفاقی کابینہ میں نمائندگہ نہ دی تو یہ افسوس ناک امر ہوگا، انہوں نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے اپیل کی کہ جنوبی اضلاع کی ترقی اور مسلم لیگ(ن) کی مظبوطی اور فعالیت کے لیئے فاٹا سے منتخب ایم این اے غالب خان وزیر کو وفاقی کابینہ میں نمائندگی دی جائے -