چین نے تجرباتی مشن خلا میں بھیج دیا

جمعہ 24 اکتوبر 2014 12:42

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) چین نے چاند پرتحقیقی مشن چینج 5 بھیجنے سے پہلے ایک تجرباتی مشن خلاء میں بھیج دیا جو آٹھ روز تک چاند کے نصف مدارمیں چکرلگائیگا ۔

(جاری ہے)

چینی ایرواسپیس سائنس اور ٹیکنالوجی کارپوریشن کا تیار کردہ یہ خلائی جہازاپنے آٹھ روزہ مشن کے دوران چاند کا مختلف اوقات کا تجرباتی ڈیٹا حاصل کرے گا جن میں خلاء سے دوبارہ زمین میں داخل ہونے کیلئے رہنمائی،راستہ، گرمی کی شددت اور توازن کے حوالے سے معلومات شامل ہوں گی اس مشن کا مقصد سال 2017 میں چینج 5 نامی تحقیقی خلائی مشن کو چاند پر بھیجنے اور زمین پر واپس لانے کے لیے مختلف پہلوؤں کی جانچ پڑتال کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :