ایمرجنسی نافذ کر دی، پولیو کا مکمل خاتمہ ہمارا عزم ہے،وزیر اعظم

جمعہ 24 اکتوبر 2014 12:22

ایمرجنسی نافذ کر دی، پولیو کا مکمل خاتمہ ہمارا عزم ہے،وزیر اعظم

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اکتوبر 2014ء) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک سے پولیو کا مکمل خاتمہ ہمارا عزم ہے ، موذی مرض کے خاتمے کیلئے ملک میں پولیو ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے ، وزیر اعظم آفس انسداد پولیو مہم کے تحت اٹھائے اقدامات اور ہونیوالی پیشرفت کی نگرانی کر رہا ہے۔ انسداد پولیو کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعظم ہاؤس میں تقریب منعقد ہوئی ، وزیر اعظم نواز شریف نے پولیو سے متاثرہ بچوں اور ان کے والدین سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے بھی پلائے ، وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک سے پولیو کا مکمل خاتمہ ہمارا عزم ہے ، اس کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موذی مرض کے خاتمے کیلئے ملک میں پولیو ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے، وزیراعظم آفس انسداد پولیو مہم کے تحت اٹھائے اقدامات اور ہونیوالی پیشرفت کی نگرانی کر رہا ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے جامع آگاہی حکمت عملی وضع کی گئی ہے، پولیو خاتمے کے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے ہر ماہ وزیراعظم فوکس گروپ کا اجلاس بھی ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :