پنجاب رینجرز کے سیکٹرز کمانڈر کا اہم اجلاس، بھارتی فائرنگ کیخلاف حکمت عملی پر غور

جمعہ 24 اکتوبر 2014 11:53

پنجاب رینجرز کے سیکٹرز کمانڈر کا اہم اجلاس، بھارتی فائرنگ کیخلاف حکمت ..

منڈی بہائوالدین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اکتوبر 2014ء) پنجاب رینجرز کے سیکٹرز کمانڈر کا اہم اجلاس ، بھارتی فائرنگ کے خلاف حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس پاکستان رینجرز اکیڈمی منڈی بہاو الدین میں ڈی جی پنجاب میجر جنرل خان طاہر جاوید خان کی زیر صدارت ہوا جس میں سیکٹرز کمانڈر اور سٹاف آفیسرز نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بھارت کی سیکورٹی فورسز کی جانب سے پاکستانی سرحدوں پر بلا اشتعال فائرنگ پر غورو خوض کیا گیا اور بھارتی فائرنگ کے خلاف حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اجلاس میں اس امر پر اطمنیان کا اظہار کیا گیا کہ پنجاب رینجرز کی ہر مرتبہ بروقت کارروائی سے دشمنوں کی توپیں خاموش کروا دی جاتی ہیں ۔ اجلاس کے شرکاء نے ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لیے تمام پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور وسائل کو بروئے کار لانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ عنوان :