کوئٹہ دہشتگردی کیخلاف ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کی ہڑتال، ہائی سیکیورٹی

جمعہ 24 اکتوبر 2014 11:34

کوئٹہ دہشتگردی کیخلاف ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کی ہڑتال، ہائی سیکیورٹی

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اکتوبر 2014ء) کوئٹہ میں گزشتہ روز ہونے والی دہشت گردی کے خلاف آج ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے ہڑتال کی جارہی ہے۔ شہر بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے، جب کہ دکانیں اور کاروباری مراکز بھی بند ہیں۔

(جاری ہے)

کوئٹہ میں دہشت گردی کیخلاف آج ہزارہ ڈیموکریٹک کی ہڑتال جاری ہے، ہڑتال کے باعث شہر میں ٹریفک معمول سے انتہائی کم ہے اور کاروباربھی بند ہے، جب کہ شہر بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے، واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں 14افراد جاں بحق ہوئے تھے، دہشت گردی کے واقعات ميں ہزارہ برادری کے 9افراد جان سے گئے تھے۔


دوسری جانب ہزارہ کمیونٹی کی بس پر فائرنگ کا مقدمہ شالکوٹ تھانے، جب کہ قمبرانی روڈ پر دھماکے کا مقدمہ کیچی بیگ تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ہزارگنجی میں سبزی فروشوں کی بس پرفائرنگ واقعہ کا مقدمہ شالکوٹ تھانے میں ایس ایچ او شالکوٹ جہانگیر شاہ کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا،مقدمے میں قتل ،اقدام قتل ،7اے ٹی اے کی دفعات درج کی گئی ہیں ، ہزار گنجی میں بس پر فائرنگ کے نتیجے میں اٹھ افراد جان بحق جب کہ ایک زخمی ہوا تھا۔