گجرات میں سونامی ٹکرانے کو بیقرار،جلسہ گاہ میں تیاریاں مکمل

جمعہ 24 اکتوبر 2014 11:34

گجرات میں سونامی ٹکرانے کو بیقرار،جلسہ گاہ میں تیاریاں مکمل

گجرات(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اکتوبر 2014ء) عمران خان گجرات کی وکٹ پر بھرپور اننگز کھیلنے کیلئے تیار ہیں، ظہور اسٹیڈیم میں جلسے کا پنڈال سج گیا ہے۔ جلسہ گاہ میں تیاریاں آخری مراحل میں ہیں، جب کہ کپتان کے کھلاڑی بھی جوش و خروش میں ہیں۔ تحریک انصاف کا سونامی آج گجرات کا رخ کررہا ہے،جہاں جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، کپتان کا دعویٰ ہے کہ گجرات کا جلسہ اگلے پچھلے سارے ریکارڈ توڑدے گا۔

(جاری ہے)

جلسہ گاہ میں عوام کے سمندر کیلئے کرسیاں بھی لگا دی گئی ہیں اور صبح ہوتے ہی لوگوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا، پنڈال سج گیا اور ساؤنڈ سسٹم بھی پہنچا دیا گیا۔ پی ٹی آئی کارکنوں کی بڑی تعداد اپنے قائد کا بھرپور استقبال کرنے کے لیے تیار ہے۔ رات گئے سے ہی پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد جلسہ گاہ میں نظر آئی، ایک منچلے نے تو چالیس فٹ لمبا بیٹ بھی تیار کرلیا۔ خواتین اور بچے بھی جلسہ گاہ کی رونق بنے رہے، پی ٹی آئی کے پرچم والی ٹوپیاں اور چادریں بھی دھڑا دھڑ فروخت ہورہی ہیں۔ کپتان پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ گجرات جلسے کیلئے انھوں نے کچھ خاص باتیں بچاکررکھی ہیں۔ لائحہ عمل کا اعلان بھی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :