آپریشن خیبرون کامیابی سے جاری، 8 دنوں میں 60 دہشتگرد ہلاک، 100 نے ہتھیار ڈال دیئے
جمعہ 24 اکتوبر 2014 11:28
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اکتوبر 2014ء) خیبرون آپریشن کامیابی سے جاری ، سکیورٹی فورسز کی اٹھ دنوں کی کارروائی میں 60 شدت پسند ہلاک جبکہ 25 سے زائد زحمی ہوگئے۔ سو سے زائد شدت پسندوں نے ہھتیار ڈال دیئے جن میں اہم کمانڈر بھی شامل ہیں۔ خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ اور تیراہ میں شدت پسندوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کا خیبر ون آپریشن جاری ہے ۔ سکیورٹی فورسز کی علاقے میں پیش قدمی جاری ہے۔ آٹھ دن کی کاروائی میں 60 شدت پسند ہلاک جبکہ 25 سے زائد زحمی ہوگئے۔
(جاری ہے)
مرنے والوں میں کالعدم لشکراسلام کے سربراہ منگل باغ کا بیٹا اسرافیل اور اہم کمانڈر حنیف بھی شامل ہے۔ سو تک شدت پسندوں نے ہھتیار ڈال دیئے جن میں اہم کمانڈر بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ شدت پسندوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے ہیں۔ خیبرون آپریشن میں اب تک تین سکیورٹی فورسز کے جوان جاں بحق جبکہ بارہ زحمی ہوئے۔ علاقے میں کشیدگی کے باعث 6 ہزار خاندان محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی کر چکے ہیں۔ راستوں میں مشکلات کے باعث متعدد خاندان افغانستان کے صوبے ننگرہار بھی جا چکے ہیں۔حکام کے مطابق شدت پسندوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.