Live Updates

ساری پالیسیاں پیسے والوں کیلئے بنائی گئی ہیں: عمران خان

جمعرات 23 اکتوبر 2014 23:11

ساری پالیسیاں پیسے والوں کیلئے بنائی گئی ہیں: عمران خان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اکتوبر۔2014ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے، جلد اچھا وقت آئے گا۔ کہتے ہیں ملک میں ساری پالیسیاں پیسے والوں کیلئے بنائی گئیں ہیں۔ نیا پاکستان ایک نئی سوچ کا نام ہے۔اسلام آباد میں دھرنے کے شرکا سے خطاب میں تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ موسم تبدیل ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

نئے پاکستان میں ہر کمزور طبقے کی مدد کرنا ہوگی۔ عمران خان نے کہا کہ ملک میں ساری پالیسیاں پیسے والوں کیلئے بنائی گئیں۔ سپیشل لوگوں کا کبھی نہیں سوچا گیا۔ سونامی اب گجرات کا رُخ کرے گا۔ تحریک انصاف کے دھرنے میں معذوروں کا دن منایا گیا۔ عمران خان نے سپیشل بچوں سے خطاب کرتے ہوئے انہیں اشاروں کی زبان میں بھی سمجھانے کی کوشش کی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :