اسلام آبادکو غیر اعلانیہ سیکورٹی کے حصار میں دیدیاگیا،پولیس ناکوں پرنفری بڑھادی گئی،

آنے جانیوالوں کی سختی سے پڑتال

جمعرات 23 اکتوبر 2014 23:10

اسلام آبادکو غیر اعلانیہ سیکورٹی کے حصار میں دیدیاگیا،پولیس ناکوں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء ) وفاقی دارالحکومت اسلام آبادکو غیر اعلانیہ سیکورٹی کے حصار میں دے دیاگیا،پولیس ناکوں پرنفری بڑھادی گئی ،آنے جانیوالوں کی سختی سے پڑتال کی جارہی ہے ،ذرائع نے آن لائن کوبتایاہے کہ حساس اداروں کی جانب سے خفیہ رپورٹس اوربلوچستان میں پے درپے دہشت گردی کی وارداتوں،اور محرم الحرام کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت کی سیکورٹی کوغیراعلانیہ طورپر سخت ہائی الرٹ کردیاگیاہے تمام اہم عمارتوں ،گذرگاہوں ،اقلیتوں کی عبادت گاہوں ،مساجد،امام بارگاہوں کی سیکورٹی میں تین گنااضافہ کردیاگیاہے سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں نے سادہ کپڑوں میں شہر بھر کاگشت شروع کردیاہے شہر بھر مارکیٹوں میں بھی ہرطرح سے سیکورٹی کوبہتربنایاگیاہے غیر ملکی سفارت خانوں کوبھی پہلے سے بھی کئی گنازیادہ سیکورٹی کاحصارفراہم کیاگیاہے ،ذرائع کاکہناہے کہ اسلام آباد میں ناکوں پر بڑی سرگرمی سے پولیس متحرک ہے اور آنے جانے والوں کی بھرپور طریقے سے تلاشی لے رہی ہے ،بڑی گاڑیوں کوسختی سے چیک کیاجارہاہے اسلام آباد کے تمام تھانون کے انچارجوں کوبھی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں امن وامان کویقینی بنائیں اور ہرطرح کی سیکورٹی کافول پروف بندوبست کریں غفلت کامظاہرہ کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمتاجائیگاآئی جی اسلام آباد نے بھی ریڈ زون سمیت اہم اور حساس ترین علاقوں کی سیکورٹی کوبھی بہترکرنے کی ہدایت کی ہے

متعلقہ عنوان :