کراچی،انچولی کے قریب شہریوں نے دو ٹارگٹ کلرز کو پکڑ لیا ،

بدترین تشدد کا نشانہ بناکر پولیس کے حوالے کردیا

جمعرات 23 اکتوبر 2014 23:10

کراچی،انچولی کے قریب شہریوں نے دو ٹارگٹ کلرز کو پکڑ لیا ،

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) کراچی کے علاقے انچولی کے قریب شہریوں نے دو ٹارگٹ کلرز کو پکڑ لیا جنہیں بدترین تشدد کا نشانہ بناکر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے انچولی میں موٹرسائیکل پر سوار دو مبینہ ٹارگٹ کلرز کو عوام نے پکڑ کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ،علاقہ مکینوں کے مطابق ملزمان حیدر پکوان ہاوٴس کے قریب ٹارگٹ کلنگ کرنے آئے تھے، ملزمان موٹرسائیکل پر سوار تھے جن کے پاس پستول بھی تھا، واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی بھاری نے نفری موقع پر پہنچ کر ملزمان کو حراست میں لینے کی کوشش کی لیکن عوام کے ہجوم نے ملزمان کو پولیس کے حوالے کرنے سے انکار کردیا، پولیس کی جانب سے عوام پر لاٹھی چارج کیا گیا اور رینجرز کو طلب کیا گیا جس کے بعد رینجرز نے علاقے میں پہنچ کر ہوائی فائرنگ کی اور انہیں حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

رینجرز اور پولیس نے ملزمان کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا ہے، عینی شاہدین کے مطابق ایک ملزم کو ٹانگ میں گولی لگی ہے جب کہ اس سے قبل بھی حیدر پکوان ہاوٴس پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں دکان کا مالک جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ جمعرات کو ملزمان نے اس کے بیٹوں کو قتل کرنے کی کوشش کی جسے عوام نے ناکام بنادیا۔

پولیس کے مطابق دونوں ملزمان ٹارگٹ کلر ہیں جنہوں نے ابتدائی بیان میں حیدر پکوان کے مالک کے بیٹوں کو قتل کرنے کے ارادے سے آنے کا اعتراف کیا ہے، ملزمان میں سے ایک نام بلال ہے جو حب چوکی کا رہائشی ہے،ملزمان ٹارگٹ کلنگ کی دیگر وارداتوں میں بھی ملوث ہے اور ان کے قبضے سے ٹی ٹی پستول اور موٹرسائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔#

متعلقہ عنوان :