Live Updates

عمران خان متحدہ اپوزیشن کو ملا کر دھرنا د یتے تو فائدہ ہوتا ۔صوبہ سندھ کی تقسیم نہیں چاہیے،غلام احمد بلور

جمعرات 23 اکتوبر 2014 22:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) رکن قومی اسمبلی غلام احمد بلور نے کہا کہ عمران خان متحدہ اپوزیشن کو ملا کر دھرنا د یتے تو فائدہ ہوتا ۔صوبہ سندھ کی تقسیم نہیں چاہیے۔ بھارت کے ساتھ تمام امور مذاکرات کی میز پر حل کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ دھرنوں کے پیچھے ایک ہی قوت تھی ۔عمران خان متحدہ اپوزیشن کو ساتھ ملا کر دھرنا دیتا تو ہم بھی دھرنے میں شامل ہوئے۔انہوں نے کہا کہ1973 ء سے ہم سیاست کرتے کررہے ہیں ہم نے13 لوگوں کی لاشیں اٹھائی ہیں اور150 زخمی کو ساتھ لیکر گئے ہیں۔عمران خان کے دھرنے میں تو غبارہ بھی نہیں پھٹا۔ان کو چاہیے تھا کہ دھرنا کامیاب بنانے کے لئے اپوزیشن کے ساتھ مشاورت کرتے اور پھر دھرنا کا میاب ہوتا۔

(جاری ہے)

بھارت کے ساتھ تمام امور پر مذاکرات ہونے چاہیں۔ہم نے اپنے لئے تباہی خود خریدی ہے۔بھارت کو بھی ہم سے گلا ہوگاجس کا سدباب ہونا چاہیے ۔ہم جینا چاہتے ہیں اور امن کے ساتھ جتنا چاہیے ہیں ۔اگر لڑائی ہوئی تو تباہی دونوں طرف سے ہوگی ۔لیکن حاصل کچھ نہیں ہوگا۔ انہوں نے صوبوں کے حوالے سے بتایا کہ اے این پی ملک کے کسی بھی حصے میں نئے صوبے بننے چاہئیں اور سندھ کی تقسیم کبھی نہیں ہونے چاہیے۔۔۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات