بجلی کے زائد بلوں کی تحقیقات چندروز میں مکمل ہوجائے گی،خواجہ آصف

جمعرات 23 اکتوبر 2014 22:34

بجلی کے زائد بلوں کی تحقیقات چندروز میں مکمل ہوجائے گی،خواجہ آصف

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بجلی کے زائد بلوں کی فراہمی کے معاملہ پر نجی آڈٹ کمپنیاں تحقیقات کر رہی ہیں اور یہ کام چند روز میں مکمل ہوجائے گا،زائد رقم واپس ہوگی اور ذمہ داروں کو سزا بھی ضرورملے گی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی کی اووربلنگ کا کمرشل آڈٹ جاری ہے،نجی شعبہ کی بڑی کمپنیاں یہ کام کر رہی ہیں تاکہ زائد بلوں کی وجوہات کا اندازہ لگایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ جعل سازی کے خدشات کے ساتھ ساتھ یہ بات بھی یادرہنی چاہئے کہ لوڈشیڈنگ کے علاوہ دیگر اوقات میں بجلی کا زائد استعمال اور سلیب میں کمی بھی بلوں میں اضافہ کا سبب بنی۔آڈٹ میں اصل وجہ سامنے آجائے گی ،صارفین کو زائد رقم واپس کریں گے اور ذمہ داروں کو بھی کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

متعلقہ عنوان :