پنجاب میں محرم الحرام کے دوران دس اضلاع کو حساس ترین قرار دے دیا گیا

جمعرات 23 اکتوبر 2014 22:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) پنجاب میں محرم الحرام کے دوران دس اضلاع کو حساس ترین قرار دے دیا گیاہے۔ حساس اضلاع میں فوج اور رینجرز کے دستے اسٹینڈبائی رہیں گے۔پولیس ذرائع کے مطابق محرم الحرام کے دوران پنجاب میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے جن دس اضلاع کو حساس ترین قرار دیا گیا ہے ان میں جھنگ،فیصل آباد،ملتان،راولپنڈی،گوجرانوالہ،چنیوٹ،ساہیوال،سرگودھا،ڈیرہ غازی خان اور لاہور شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہناہے کہ ان اضلاع میں پاک فوج اور رینجرز کی خدمات حاصل کی جائیں گی اور یہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اسٹینڈبائی رہیں گے۔صوبے بھر میں نو سو کے قریب مقامات کو حساس ترین قرار دیا گیاہے۔ ذرائع کا کہناہے کہ پنجاب بھر میں پولیس،ایلیٹ فورس،پنجاب کانسٹیبلری،ریزرو،سپیشل فورس اور قومی رضاکاروں کے ایک لاکھ چالیس ہزار سے زائد اہلکار محرم الحرام میں ڈیوٹی کے فرائض انجام دینگے۔جبکہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں عاشورہ کے موقع پر موٹرسائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی اور موبائل فون سروس بند رکھنے پر بھی غورکیا جارہا ہے-

متعلقہ عنوان :