ڈاکٹر طاہر القادری اور آصف علی زرداری کے درمیان جلد ملاقات ہوگی، منظور وسان کی پیشن گوئی

جمعرات 23 اکتوبر 2014 22:10

ڈاکٹر طاہر القادری اور آصف علی زرداری کے درمیان جلد ملاقات ہوگی، منظور ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے وزیر جیل خانہ جات واینٹی کرپشن منظور حسین وسان نے پیشن گوئی کی ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری اور پاکستان پیپلز پارتی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان جلد ملاقات ہوگی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان رواں ماہ یا 15 نومبر تک اپنا احتجاجی دھرنا ختم کردیں گے۔