دریا خان،چوتھی جماعت کا طالب علم13سالہ اکرام سیمنٹ کا شیڈ گرنے سے جاں بحق

جمعرات 23 اکتوبر 2014 22:03

دریا خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) چوتھی جماعت کا طالب علم13سالہ اکرام سیمنٹ کا شیڈ گرنے سے جاں بحق تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ شاہ عالم کا رہائشی چہارم جماعت کا طالبعلم محمد اکرام گھر میں موجود مکان کے آگے برآمدہ کے سیمنٹ شیڈ پر لٹک رہا تھا کہ اسی اثنا ء میں شیڈ ٹوٹ کر اوپر آن گرا جس سے شدید زخمی ہو گیا جس ابتدائی طبی امداد کیلئے ہسپتال لایا گیا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہا رگیا ۔