پشاوراور آزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے ، لو گو ں میں خو ف وہرا س پھیل گیا ،

زلزلے کی شدت 4اعشاریہ 8 ریکارڈ مرکز کشمیر میں واقع پہاڑی سلسلہ تھا

جمعرات 23 اکتوبر 2014 21:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) پشاوراور آزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔پشاور اور ملحقہ علاقوں جبکہ آزادی کشمیر میں وادی نیلم کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکیمحسوس کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی ہے، جس کا مرکز کشمیر میں واقع پہاڑی سلسلہ تھا۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔ علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ فوری طور پر کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :