وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 28 اکتوبر کو طلب کرلیا وزرا ء سے ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ بھی مانگ لی،

کاکردگی کے تحت بعض وفاقی وزراء کے قلم دان تبدیل کیے جانے کا امکان

جمعرات 23 اکتوبر 2014 21:46

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 28 اکتوبر کو طلب کرلیا وزرا ء سے ایک ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء ) وزیراعظم نوازشریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 28 اکتوبر کو طلب کرتے ہوئے وزرا سے ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ بھی مانگ لی ہے۔

(جاری ہے)

کاکردگی کے تحت بعض وفاقی وزراء کے قلم دان تبدیل کیے جانے کا امکان ھے، وزیراعظم نوازشریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 28 اکتوبر کو طلب کرلیا ہے جس میں پارٹی منشور پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے ساتھ وفاقی وزرا کی وزارتوں کی ایک سالہ کارکردگی کا تفصیلی طور پر جائزہ بھی لیا جائے گا جس میں وزرا علیحدہ علیحدہ اپنی کارکردگی پر بریفنگ دیں گے جب کہ پارٹی چیرمین ظفر الحق اور جنرل سیکریٹری اقبال ظفر جھگڑا کابینہ اجلاس کی معاونت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :