پنوعاقل ،میرپورماتھیلوسے نواب شاہ جانے والی بارات پرپولیس کاچھاپہ،دولہاسمیت7افرادکوگرفتارکرکے نامعلوم جگہ منتقل کردیا ،دولہن اورباراتیوں کا شاہراہ پراحتجاج

جمعرات 23 اکتوبر 2014 21:46

پنوعاقل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) میرپورماتھیلوسے نواب شاہ جانے والی بارات پرپولیس کاچھاپہ دولہاسمیت7افرادکوگرفتارکرکے نامعلوم جگہ منتقل کردیا دولہن اورباراتیوں کا شاہراہ پراحتجاج،روڈبلاک پولیس کی لاٹھی چارچ دلہن اورباراتیوں پرسرعے عام تشدد آج میرے ہاتھوں پرمہندی لگی ہوئی پولیس نے میری خوشی ماتم میں تبدیل کردی ہیں نوجوان دلہن بینظیر بنگالانی کی دھرنے کے دوران صحافیوں سے بات چیت تھانے کی پولیس کوخفیہ اطلاع ملنے پرکاروائی کی گئی۔

SHOپنوعاقل حسین کھرلا،تفصیلات کے مطابق میرپور ماتھیلوسے نواب شاہ جانے والی بارات کوپنوعاقل قومی شاہراہ سے سدھوجابائے پاکے قریب مختلف تھانوں کی چارپولیس موبائیلوں نے کاروائی کرتے ہوئے دولہامحمد موسی بنگلانی سمیت 7افراد کوگرفتارکرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا ہے جس کے بعد نوجوان دلہن بنظیربنگلانی اوربارات میں سوار باراتیوں،خواتین،اورمردوں نے سدھوجابائے پاس قومی شاہراہ کوبلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس کے خلاف سخت نعرہ بازی کی بعد میںSHOپنوعاقل حسین کھرل نے بھاری پولیس نفری کے ہمراہ دھرنے والی جگہ پہنچ کردلہن اورباراتیوں پرسخت تشددکیا،جس میں دلہن بنظیربنگلانی سمیت 8خواتین،مائی نورل،مائی گھاگی سمیت 5افرادزخمی ہوگئے اس موقع پرنوجوان دلہن بینظیربنگلانی نے میڈیا کے نمائندوں کواپنے ہاتھوپرلگی ہوئی مہندی اورپولیس کی جانب سے کیا گیا تشدد سے ہونے والی چھوٹی اورنکل والاخوان دکھایا اورکہا کہ آج میری خوشی کادن ہے لیکن پنوعاقل پولیس نے میری خوشیاں ماتم میں تبدیل کردیں ہیں۔

(جاری ہے)

بارات میں شامل اربیلو،مٹھوخان،مائی بھاگی۔مائی نورل نے صحافیوں کوبتایا کہ ہماری بارات میں کوئی جرائم پیشہ ڈکونہیں ہیں،پولیس نے جھوٹاڈرامہ کرکے ہمارے بندوں کوگرفتارکیا ہے اس موقع پرSHOپنوعاقل حسین کھرل نے بیایا کہ سدھوجاتھانے کی پولیلس کوایک ضفیہ اطلاع ملنے پرکاروائی کی گئی ہے اورپنوعاقل پوللیس نے کوئی تشدد اورکوئی باراتی گرفتارنہیں کیا ہے ،آخرمیںSHOپنوعاقل نے باراتیوں اوردلہن پرسخت تشددکرتے ہوئے قومی شاہراہ کوبحال کرادیا۔#