خیبرپختون خواہ حکومت کا کرپشن مافیا کے خلاف جہاد شروع

جمعرات 23 اکتوبر 2014 21:43

خیبرپختون خواہ حکومت کا کرپشن مافیا کے خلاف جہاد شروع

نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء ) خیبرپختون خواہ حکومت کا کرپشن مافیا کے خلاف جہاد شروع ۔ وزیراعلیٰ خیبرپختون خواہ کے آبائی ضلع میں کرپشن اور لوٹ مار ثابت ہونے پر چار پٹواریوں کو نوکریوں سے برخاست،پانچ پٹواریوں کومعطل اور چارپٹواریوں کی تنزلی کردی گئی۔ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کے حکم نامہ کی چیف سیکڑیری نے توسع کردی۔

کسی بھر پٹوری اور سرکاری ملازم ہوں یا افیسر کرپشن برداشت نہیں کی جائیں گئی۔سرکاری ملازمین و افیسران عوام کی خدمت کریں ڈپٹی کمشنر نوشہرہ زکاء اللہ کا افیسران و ملازمین کو ھدایت تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کا کرپشن کے خلاف اعلان جہاد پر ضلع نوشہرہ میں سرکاری مشنری سرگرم ہوگئی عوامی شکایت پر درجنوں محکمہ مال کے پٹواریوں گرداوارن اور دوسرے ملازمین کے خلاف انکوریاں شروع ۔

(جاری ہے)

سرکاری باوثوق زرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے کرپشن ثابت ہونے پر چار پٹواریوں مسمی تحسین اللہ،ساجد شاہ،نیاز ولی اور محمد کاشف کو الزمات ثابت ہونے پر نوکریوں سے برخاست کردیا ہے۔حکم نامہ کے مطابق پانچ پٹواریوں مسمی نوید شہزاد،عبدالجباز،فخرعالم نمبر ون ،عظمت شاہ اور واجد علی کو فوری طور پر معطل کردیا ہے جبکہ چار پٹواریوں کی تنخوہوں اور پے سکیل میں تنزلی کردی ہے ان میں مسمی محمد ریاض،مشتاق احمد،فہیم اللہ اور فخر عالم نمبر ٹو شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر کے حکم نامہ 1089/DK/DC/NSR چیف سیکریڑی خیبرپختون خواہ کو تفصیلات سے تحریری آگاہ کردیا۔حکم نامہ کے مطابق ان افراد نے محکمانہ اپیلیں بھی کررکھی ہیں۔جن پر اب تک زیر سماعت ہیں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :