مسئلہ کشمیر کا حل، بھارتی حکومت بہانے بنارہی ہے، بلاول بھٹو
جمعرات 23 اکتوبر 2014 21:43
نو ڈیرو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور کشمیری جانتے ہیں کہ مسئلہ کے حل کیلئے آگے بڑھنے کا راستہ کیا ہے تاہم بھارت خطے میں امن نہیں چاہتا اس لئے پاکستان پر الزام تراشیاں کرتا رہتا ہے اور مسلسل پاکستان کے امن عمل کو سبوتاڑژکر رہا ہے، پاکستانی اور بھارتی نوجوان مل کر خطے میں امن قائم کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو میں کا۔بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی حکمرانوں ایک اور پیغام دے ڈالا، مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے دو ٹوک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اقوام متحدہ، پاکستان اور کشمیری مسئلے کے حل کے راستے پر متفق ہیں لیکن بھارتی حکومت بہانے بنا رہی ہے۔(جاری ہے)
بلاول کا کہنا کہ سرحد کے دونوں جانب کے نوجوان جنگ نہیں چاہتے خطے میں امن آکر رہے گا۔
پاکستان امن کا خواہاں ہے اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتے ہیں ، نو ڈیرو میں دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے سیاسی پلان بھی بتادیا، ان کا کہنا تھا کہ ووٹ بینک بڑھانے کیلئے شہر شہر ریلیاں نکالی جائیں گی۔ چھبیس سالہ بلاول بھٹو نے دھرنے والوں کو بھی آڑے ہاتھوں لیا، پی پی چیئرمین کے مطابق سیاسی یتیم اور کٹھ پتلیاں ملک کو آمریت کی جانب دھکیلنا چاہتی تھیں تاہم ایسا ممکن نہ ہوا، پاکستان میں جمہوریت ہے اور انتخاب کے ذریعے اقتدار کی منتقلی عمل میں آئی ہے۔دریں اثناء بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن پر ہونیوالے خودکش حملے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا ہے دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں ناکام ہوگئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ملک کی ہرچیز کو ملیا میٹ کرنا چاہتے ہیں اور بم اور گولی سے اپنا ایجنڈا مسلط کرنا چاہتے ہیں ،وہ اپنے مذموم مقاصد میں ناکامی کی سزا پوری قوم کو دینا چاہتے ہیں اور ناکامی کی وجہ سے سیاسی اور مذہبی رہنماؤں پر حملے کررہے ہیں ۔ انہوں نے مولانا فضل الرحمن کی درازی عمر کیلئے دعا بھی کی اور کہا کہ دہشت گردی کے سرطان کو ختم کرنے کیلئے پوری قوم کو متحد ہونا پڑ ے گا ۔پیپلز پارٹی دہشت گردی کیخلاف جنگ کی حمایت جاری رکھے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
دنیا بھر میں خود پسند حکمرانوں والی ریاستوں کی تعداد جمہوریتوں سے زیادہ
-
جرمنی انسانی حقوق کی صورتحال میں بہتری لائے، یورپی کونسل
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.