وزیراعلیٰ پنجاب کا پی پی 162 کے ضمنی الیکشن میں حکومتی امیدوار کی فتح کے جشن میں فائرنگ کا نوٹس ،کارروائی کا حکم

جمعرات 23 اکتوبر 2014 21:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 162 کے ضمنی الیکشن کے حتمی نتائج سے قبل ہی حکومتی امیدوار کی فتح کے جشن میں فائرنگ کا نوٹس لے لیا ہے اور فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا ہے ، انتخابی نتائج میں حکومتی امیدوار کے حسان ریاض کی برتری کی اطلاعات کے ساتھ ہی ان کے ڈیرے پر خود کار ہتھیاروں سے اندھا دھند ہوائی فائرنگ کی گئی جس کے مناظر ٹیلی ویژن سکرین پر دکھائے جانے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ قانون سے کوئی بالا تر نہیں لہذا ہوائی فائرنگ میں ملوث افرادکو بلا تاخیر قانون کی گرفت میں لایا جائے۔