دبئی ٹیسٹ کے دوسرے روزسرفرازخان ،مصباح الحق اوراسدشفیق ڈٹ گئے

جمعرات 23 اکتوبر 2014 21:32

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) دبئی ٹیسٹ کے دوسرے روزسرفرازخان ،مصباح الحق اوراسدشفیق ڈٹ گئے ،پاکستان نے پہلی اننگزمیں 454رنزبناڈالے ،آسٹریلیانے بغیرکسی نقصان کے 113رنزبنالئے وارنہ 75اورراجرز31رنزکے ساتھ وکٹ پرموجودہیں ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روزپاکستان نے 4وکٹوں پر219رنزسے کھیل کاآغازکیاتومصباح الحق34اوراسدشفیق9رنزپرکھیل رہے تھے 291پرپاکستان کی پانچویں وکٹ گری جب مصباح الحق 69رنزبناکرآوٴٹ ہوئے جس کے بعداسدشفیق اورسرفرازاحمدنے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے سکورکو415رنزتک پہنچایااور124رنزکی شاندارپارٹنرشپ قائم کی،اسدشفیق 89رنزبنانے کے بعدآوٴٹ ہوگئے 442کے مجموعی سکورپریاسرشاہ 2رنزاور454پرسرفرازاحمد109اورراحت علی بغیرکوئی رن بنائے آوٴٹ ہوگئے ،ذوالفقاربابرزخمی ہونے کے باعث بیٹنگ نہ کرسکے اورپاکستان کی ٹیم 454پرڈھیرہوگئی ،آسٹریلیاکے مچل جونس نے 3نتھن لائن اورکیفی نے 2,2جبکہ سڈل اورسمتھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جواب میں آسٹریلیاکے اوپنرزنے انتہائی محتاط طریقے سے آغازکیااوردوسرے دن کے کھیل کے اختتام تک بغیرکسی نقصان کے 113رنزبنالئے وارنہ 75اورراجرز31رنزکے ساتھ وکٹ پرموجودہیں آج تیسرے دن کاکھیل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :