قصور، ڈاکو موٹر سائیکلیں ،نقدی رقم،موبائل فونز،اور دیگر سامان چھین کر لے گئے

جمعرات 23 اکتوبر 2014 21:32

قصور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) قصور اور اس کے نواح میں ڈکیتی ،راہزنی اور چوری کی وارداتوں میں ڈاکو موٹر سائیکلیں ،نقدی رقم،موبائل فونز،اور دیگر سامان چھین کر لے گئے ۔تفصیلات کے مطابق مہالم چک35پتو کی میں موٹر سائیکل سوار علی رضا کو ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر روک کر موبائل فونز،اور ڈیرھ لاکھ کی نقدی سے محروم کر دیا ۔

(جاری ہے)

سٹی پتو کی کے علاقہ برج مہالم میں ڈاکوؤں نے علی احمد کو اسلحہ کی نوک پر روک کر72ہزار روپے کی نقدی اور دو موبائل فون چھین لئے نواحی گاؤں نظام پورہ روڈ پر ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل سوار محمد اشفاق کو اسلحہ کی نوک پرروک کر 24ہزار روپے کی نقدی ،اور دو موبائل فون سے محروم کر دیا ۔صدر دیوان روڈ ایک مقامی شادی ہال کے باہر کھڑی محمد صدیق کی موٹر سائیکل نا معلوم چور لیکر فرار ہو گئے ۔اسی طرح موٹر سائیکل سوار رفیق مسیح کلے والا سے اپنے آبائی گاؤں کھارا آ رہا تھا کہ ناکہ زن ڈاکوؤں نے اس سے نقدی رقم موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین لی اور فرار ہو گئے ۔پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

متعلقہ عنوان :