علمائے کرام نے خورشید شاہ کیخلاف دو لفظ نہیں کہے: الطاف حسین

جمعرات 23 اکتوبر 2014 21:30

علمائے کرام نے خورشید شاہ کیخلاف دو لفظ نہیں کہے: الطاف حسین

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اکتوبر۔2014ء) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ خورشید شاہ نے لفظ مہاجر کو گالی قرار دیا، علمائے کرام کو اس کے خلاف مظاہرہ کرنا چاہیے تھا۔

(جاری ہے)

کراچی میں علمائے کرام کے اجتماع سے ٹیلی فونک خطاب میں الطاف حسین نے کہا کہ قرآن کی نفی کرنے والا دائرہ اسلام سے باہر ہوتا ہے۔ علمائے کرام گھروں میں آرام کرتے رہے اور کسی نے خورشید شاہ کیخلاف دو لفظ نہیں کہے۔ متحدہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ فرقہ واریت کو پھیلانے کیلئے بعض علماء اور ادارے بھی ملوث ہیں۔ روس اور امریکا کی جنگ میں پاکستانی افواج کو ملوث کرایا گیا۔