لاہور میں پولیس نے محرم الحرام کیلئے سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا

جمعرات 23 اکتوبر 2014 21:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) لاہور میں پولیس نے محرم الحرام کیلئے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا ہے، امن و امان برقرار رکھنے کے لیے77 علماء کرام کی نظر بندی اور شہر میں داخلے پر پابندی کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کا کہناہے کہ محرم الحرام میں شہر میں امن وامان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے جہاں پولیس نے سکیورٹی پلان مرتب کرلیاہے وہیں 35علماء کرام کی نظر بندی،12 کی زبان بندی جبکہ23 کے شہر میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

محرم الحرام کے دوران مجالس کے مقامات،امام بارگاہوں پر مستقل پولیس اہلکار تعینات رہیں گے جبکہ پولیس کی موبائل ٹیمیں عاشورہ محرم تک خصوصی گشت کریں گی۔نویں اور دسویں محرم کیلئے جلوس کے روٹس کیلئے سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :