لاہور، عاشورہ پر موبائل فون سروس بند رکھنے اور ڈبل سواری پر پابندی پر غور شروع

جمعرات 23 اکتوبر 2014 21:16

لاہور، عاشورہ پر موبائل فون سروس بند رکھنے اور ڈبل سواری پر پابندی ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء ) صوبائی دارالحکومت میں نویں اور دسویں محرم کے موقع پر ڈبل سواری پر پابندی اور موبائل فون سروس بند رکھنے پر غور شروع کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ لاہور کے ذرائع کے مطابق ماضی میں ڈبل سواری پر پابندی اور موبائل فون سروس کا بند رہنا امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے میں بہت مددگار ثابت ہوا تھا جس کے باعث اِس مرتبہ بھی یہ دونوں اقدامات اٹھانے پر غور شروع کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق موبائل فون سروس بند رکھنے کے حوالے سے تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز سے مشاورت جاری ہے جس کے بعد جلد حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا۔