اتحادی حکومت میں صوبے کی شاندار پارلیمانی روایات کو ہرقیمت پر برقرار رکھاجائے گا،پرویز خٹک

جمعرات 23 اکتوبر 2014 21:08

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) خیبرپختونخواکے وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے پی ٹی آئی کی اتحادی حکومت کا یہ عزم دہرایا ہے کہ صوبے کی شاندار پارلیمانی روایات کو ہرقیمت پر برقرار رکھاجائے گا صوبے میں نفرت و انتقام کی سیاست کا مکمل خاتمہ کرکے سیاسی رواداری کا نیا دور شروع کیا گیا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت زندگی کے کسی بھی شعبے میں کرپشن اور بد عنوانی برداشت نہیں کرے گی ہر سطح پر قانون، انصاف اور میرٹ کا بول بالا کیا جا رہا ہے اور شفافیت کو بھر پور فروغ دیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ اگرچہ ہم نے عوامی فلاح و بہبود یقینی بنانے اور غریب عوام کے ٹیکسوں کے فنڈز کا ضیاع روکنے کیلئے ریکارڈ قانون سازی کی ہے مگر ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے انہوں نے صوبائی اسمبلی میں حکومتی بینچوں کے ارکان پر زور دیا کہ وہ وسیع ترعوامی مفادکوپیش نظررکھتے ہوئے قانون سازی کاحق بطریق احسن اداکریں محرم کا مقدس اسلامی مہینہ شروع ہونے کے پیش نظر وہ امن و امان اور باہمی اتحاد و یگانگت کے فروغ میں بھی انتظامیہ سے بھر پور تعاون کریں انہوں نے جنوبی اضلاع کے ارکان اسمبلی پر بھی زور دیا کہ اپنے حلقہ نیابت کے علاوہ وزیرستان کے آپریشن متاثرین کی فلاح و بہبود پر بھی توجہ مرکوز رکھیں اور انتظامیہ کو انہیں درپیش مسائل کی نشاندہی کرائیں اسی طرح ارکان اسمبلی بازاروں اور مارکیٹوں میں روزمرہ اشیاء کے نرخ ، کوالٹی اورطلب ورسدپربھی نظررکھیں تاکہ عوام کواس سلسلے میں درپیش دشواریوں میں کمی لائی جاسکے صوبائی اسمبلی کااجلاس شروع ہونے سے قبل پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صوبے کودرپیش دیگرچیلنجوں اورگوناگوں مسائل کے علاوہ ایک اہم مسئلہ مہنگائی کابھی ہے جس کاتعلق اگرچہ مرکز کی پالیسیوں سے ہے تاہم ارکان اسمبلی بازارمیں اشیاء کے نرخوں اورمعیارکی جانچ میں انتظامیہ سے تعاون کرکے اس سلسلے میں عوام کوکافی حدتک ریلیف مہیاکرسکتے ہیں اس سلسلے میں سرکاری محکموں اورضلعی انتظامیہ کوبھی واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں اورانہیں مارکیٹوں کے امورپرکڑی نظررکھنے اوراپنی موجودگی واہمیت ثابت کرنے کیلئے کہاگیاہے وزیراعلیٰ نے اس بات پر افسوس کااظہارکیاکہ وفاق عوامی مشکلات کااحساس کرنے کی بجائے آئی ایم ایف اوردیگرمالیاتی اداروں سے مسلسل قرضے لے رہا ہے اورتیل، بجلی وگیس کے نرخوں میں بے تحاشہ اضافہ کیاجارہاہے صوبے میں غربت اوربے روزگاری کی شرح بھی دوسرے صوبوں کی نسبت زیادہ ہے انہوں نے کہاکہ اگروفاقی حکومت غیرملکی قرضے لینابندکردے اوروسائل کے ضیاع کی مناسب روک تھام کرے توبھی یہ قوم پراحسان عظیم ہوگااوراس کی وجہ سے افراط زرمیں کمی کے علاوہ قوم کوخاطرخواہ فوائد ملیں گے تاہم انہوں نے کہاکہ ہم اپنے عوام کووفاق اورحالات کے رحم وکرم پرنہیں چھوڑیں گے اورانہیں سستی ومعیاری اشیاء کی فراہمی اورطلب ورسد کومعمول پررکھنے کیلئے سنجیدہ کوششیں جاری رکھیں گے پرویز خٹک نے ارکان اسمبلی کے استفسار پر یقین دلایا کہ سستا آٹا اور گھی پروگرام نہ صرف جاری رکھا جائے گا بلکہ اسے مزید بہتر بنانے اور وسعت دینے کی کوشش بھی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ ہمارے اخلاص کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ سابقہ دور حکومت میں تیارکردہ غرباء کی فہرست کی بنیاد پر 55 لاکھ غریب ترین طبقوں کو سستا آٹا اور گھی ماہانہ بنیادوں پر مہیا کیا جا رہا ہے کیونکہ ہم سیاسی اور پارٹی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر فیصلے کرتے ہیں صوبائی وزراء اورارکان اسمبلی نے اس سلسلے میں وزیراعلیٰ کی ہدایات پرسنجیدگی سے عمل کرنے اورحکومتی اداروں کے ساتھ بھرپورتعاون کایقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :