کوئٹہ، سپریم کورٹ نے 214سال کی سزا کالعدم قرار دیدی ،مچھ جیل کا قیدی عبدالقیوم رہا

جمعرات 23 اکتوبر 2014 20:55

کوئٹہ، سپریم کورٹ نے 214سال کی سزا کالعدم قرار دیدی ،مچھ جیل کا قیدی ..

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس جواد ایس خواجہ ،جسٹس مشیر عالم اور جسٹس دوست محمد خان پر مشتمل بینچ نے مشہور کیس بنام مسماة شائستہ بی بی وغیرہ بنام سپرٹینڈنٹ سینٹرل جیل مچھ وغیرہ فیصلہ سناتے ہوئے آئینی درخواست پر سزا کے خلاف تفصیلی فیصلہ جاریکیا جس کے تحت قیدی عبدلقیوم کو مختلف مقدمات میں 214سال کی سزا ہوئی تھی جس کی بناء پر قیدی عبدالقیوم تقریباً27سال سے پابند سلاسل تھا تاہم معزز عدالت عظمیٰ نے اپیل نمبر482/2014کا فیصلہ جاری کرتے وقت مزید 171سال اور 4مہینے کی سزا کالعدم قرار دیدی جس کی رو سے عبدالقیوم کو رہائی کے احکامات جاری ہوئے حکم رآنے کے بعد عبدالقیوم رہا ہوگئے اپیل دہندہ کی جانب سے سینئر قانون دان ملک عظمت اللہ خان کاسی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اور سرکار کی جانب سے مسٹر طاہر اقبال خٹک ایڈیشنل پروسیکیوٹر جنرل بلوچستان نے مقدمے کی پیروی کی ۔