گورنرخیبرپختونخوا کامولانا فضل الرحمن پر حملے کی مذمت

جمعرات 23 اکتوبر 2014 20:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء)خیبرپختونخواکے گورنرسردارمہتاب احمدخان نے کوئٹہ میں مولانافضل الرحمن کے جلسہ پربم دھماکہ کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پرامن سیاسی اجتماعات پردہشت گردحملے بزدلانہ اقدام ہے جمعرات کے روزکوئٹہ میں جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمن کے جلسہ پربم دھماکہ کے بعدگورنرخیبرپختونخوانے ٹیلی فون پرمولانافضل الرحمن سے رابطہ کیااوران کی خیریت دریافت کی گورنرسردارمہتاب احمدخان نے بم دھماکہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین اورزخمیوں سے ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اورزخمیوں کی جلدصحت یابی کی دعاکی اوردھماکہ کی پرزورمذمت کرتے ہوئے کہاکہ پرامن سیاسی اجتماعات پردہشت گردی کے اس قسم کے واقعات بزدلانہ اقدام ہے۔