سیلاب سے کسانوں کی دھان گنا ،چارہ وغیرہ کی فصلیں تباہ، ٹیوب ویل کی ٹرانسفارمر مٹی میں دب گئے

جمعرات 23 اکتوبر 2014 20:51

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) کسان بور ڈ ضلع حافظ آباد کے صدر امان اللہ چٹھہ نے کہا ہے کہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے جہاں قادر آباد بیراج سے لے کر پنڈی بھٹیاں تک ہزاروں کسانوں کی دھان گنا ،چارہ وغیرہ کی فصلیں تباہ اور ٹیوب ویل کی ٹرانسفارمر مٹی میں دب گئے ہیں۔جس پر حکومت کی بے حسی سے کسانوں میں زبر دست اضطراب اور بے چینی پیدا ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گیپکو کی طرف سے زرعی ٹیوب ویلوں پر لاکھوں روپوں کے بل بھیج دئے گئے ہیں ۔جبکہ کسان ضریف کی فصل کے قرضوں کے زیر بار اور گندم کی بوائی کے سلسلہ میں سخت پریشانی کا شکار ہیں۔انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقہ کو بلا تاخیر آفت زدہ قرار دیا جائے۔بجلی کے بل اور زرعی قرضے معاف کئے جائیں گندم کی بوائی کیلئے زرعی مشینری،بیج کھاد بلا قیمت مہیا کرنے کے علاوہ دیگر ضروریات کیلئے بلا سود تقادی قرضے کی سہولت فراہم کی جائے تاکہ کسان موجودہ تباہ کن معاشی صورتحال سے نکل کر اپنی پاؤں پر کھڑے ہونے کے قابل ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :