پروفیسر حافظ محمد سعید کی کوئٹہ میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے جلسہ کے قریب ہونیوالے بم دھماکہ کی شدید مذمت

جمعرات 23 اکتوبر 2014 20:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) امیر جماعة الدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کوئٹہ میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے جلسہ کے قریب ہونیو الے بم دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام دشمن قوتیں بم دھماکوں اور دہشت گردی کے ذریعہ ملک میں فتنہ و فساد برپا اور افراتفری پھیلانا چاہتی ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے بم دھماکہ میں جے یو آئی (ف) کے کارکنان کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہارکیا اور کہا کہ اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

بے گناہ اور معصوم افراد کو دہشت گردی و تخریب کاری کا نشانہ بنا کر پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔حافظ محمد سعید نے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے ورثاء سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ اور تکلیف کی اس گھڑی میں پوری قوم ان کے ساتھ ہے۔