اسٹیٹ بینک نے پے منٹ سسٹم آپریڑز(پی،ایس، اوز) کے لئے قواعد جاری کردیئے

جمعرات 23 اکتوبر 2014 20:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) اسٹیٹ بینک نے پے منٹ سسٹم آپریڑز(پی،ایس، اوز) کے لئے قواعد جاری کردئیے ہیں جن کامقصد بازارادائیگی میں مسابقتی ماحول اورشفافیت کوفروغ دینا اورمعیارمندی اوربینچ مارک رہنما خطوط کاتعین ہے۔پی ایس اوزاورپی پیزکاشمارکسی بھی ملک کے انفااسڑکچر(ایف ایم آئی آئی) کے اہم اجزامیں ہوتا ہے اوراس میں نظام ادائیگی سے متعلق خدمات
فراہم کرنے والے کاروباری ادارے شامل ہرتے ہیں جولین دین کوروٹ پرسیس اور ادائی گی کرنے کے لئے وساطتی ادارے کے طورپرکام کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

پی ایس اوزاورپی ایس پیزادائیگیوں کے لین دین کی مستعد،باسہولت اورمحفوظ پروسیسنگ کویقینی بناتے ہیں۔پی ایس پیزکی مثالیں یہ ہیں لیکن ان تک محدود نہیں،سوئچ آپریٹرز،الیکٹرانگ پے منٹ گیٹ وے سروس پروائیڈرز،،ای کامرس گیٹ دے سروس پروائیڈرز،پوائنٹ آف سیل گیٹ وے سروس پروائیڈرز،ریمی ٹینس گیٹ وے سروس پرائیڈرزاورآٹو میٹک الیکٹرانک کلیئرنگ ہاؤسز،ان قواعد سے پاکستان میں طویل مقاصد کی ترقی کی فروغ حاصل ہوگا جیسے بینکاری سہولتوں سے محروم افراد کی مالی خدمات تک رسائی کوبہتربنانا،زرمبادلہ بچانا اورمجموعی طورپرکاروباری برادری کے لئے ایک ساز گارماحول فراہم کرنا۔#