وزیر دفاع کی سینٹ میں آمد ، ارکان اور ڈپٹی چیئرمین نے بھرپور لطف اٹھایا ،

ابھی تو انہوں نے آنا شروع کیا ہے،صابر بلوچ

جمعرات 23 اکتوبر 2014 20:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی سینٹ میں آمد پر نہ صرف ارکان بلکہ ڈپٹی چیئرمین نے بھی بھرپور لطف اٹھایا اور کہا کہ ابھی تو انہوں نے آنا شروع کیا ہے جبکہ خواجہ آصف نے بھی مسکراتے ہوئے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ شناسائی ہوجائے گی جس پر ایوان میں قہقہے پھوٹ پڑے۔

(جاری ہے)

جمعرات کے رور سینیٹر سیدہ صغری امام کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال پر وفاقی وزیر دفاع پانی وبجلی خواجہ آصف نے آدھے سوال کا جواب دیا اور باقی سوال کو وزارت تجارت سے متعلقہ قرار دیا جس پر حزب اختلاف کے اراکین نے اعتراض کیا ،اس موقع پر ڈپٹی چےئرمین سینیٹ صابر بلوچ نے ازراہ مزاح خواجہ آصف کا نام لیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ تھوڑا صبر کر لیں ابھی تو انہوں نے آنا جانا شروع کیا ہے،اس پر خواجہ آصف نے بھی مسکرا کر کہا کہ تھوڑا ٹھہریں ابھی آنا جانا شروع ہوا ہے وقت گزرے گا تو شناسائی بنے گی،جس پر ایوان میں قہقہے پھوٹ پڑے۔

۔

متعلقہ عنوان :