سوات میں سکریپ گاڑیوں کے بنانے پر دفعہ 144نافذ ،اے سی سوات نے سکریپ گاڑیاں بنانے والے آٹھ ورکشاپ کو بند کردیا

جمعرات 23 اکتوبر 2014 20:41

سوات(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) سوات میں سکریپ گاڑیوں کے بنانے پر دفعہ 144نافذ ،اے سی سوات نے سکریپ گاڑیاں بنانے والے آٹھ ورکشاپ کو بند کردیا تین ورکشاپس سیل ،آٹھ گاڑیاں ضبط ،بائی پا س پر ناجائز تجاوزات ،کے خلاف اپریشن ،چار افراد کے خلاف مقدمہ درج ،نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے رجسٹریشن نہ ہونے والوں کے خلاف بھی کارروائی ،پولیس کو کٹ گاڑیوں کے رجسٹریشن کرنے سے روک دیا گیا ،نان کسٹم پیڈ اور کٹ رجسٹریشن نہ کرنے والے گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ ،جس بھی پولیس تھانے نے نان کسٹم پیڈ کٹ گاڑیوں کی نئی رجسٹریشن کی اُن کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائیگی ،اے سی اشفاق خان تفصیلات کے مطابق سوات میں سکریپ گاڑیوں کے بنانے پر دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے او ر پابندی کے بعد اے سی بابوزی اشفاق خان نے رحیم میں آٹھ ورکشاپس جہاں نان کسٹم پیڈ کٹ گاڑیاں بنائی جارہی تھی کے خلاف کاروائی کی جس میں آٹھ دکانوں کو بند جبکہ چار کو سیل کردیا گیا بائی پاس پر ناجائز تجاوزات کے خلاف بھی کارروائی کی جس میں ناجائز تجاوزات ہٹا کردی گئی اور چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا اے سی اشفاق خان کے مطابق وہ نان کسٹم پیڈ گاڑیاں جو ابھی تک رجسٹر ڈ نہیں ہوئی ہے اُن کے خلاف بھی کارروائی کی گئی اور متعدد گاڑیوں کو چالان کردیا گیا ادھر اے سی اشفاق خان نے مقامی پولیس کو ہدایات جاری کردی کہ وہ کسی صورت نئے بنانے والے کٹ گاڑیوں کی رجسٹریشن نہ کریں اور کٹ گاڑیوں کے رجسٹریشن میں جوبھی پولیس اہلکار ملوث پایا گیا تواُن کے خلا ف محکمانہ کارروائی کے لئے کیس مقامی ڈی پی او کو بھیج دیا جائیگااُنہوں نے کہا کہ عنقریب نان کسٹم پیڈ گاڑیاں جو کہ رجسٹریشن نہیں کی گئی ہے اُن کے خلاف بڑے پیمانے پر اپریشن شروع کردیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :