اسلام آباد،جے یوآئی(ف)مولانافضل الرحمن قاتلانہ حملے میں بچ جانے پرکل یوم تشکرمنائے گی

جمعرات 23 اکتوبر 2014 20:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) جے یوآئی (ف)مولانافضل الرحمن کے قاتلانہ حملے میں بال بال بچ جانے پرآج بروز(جمعہ)ملک گیریوم تشکرمنائے گی اورشکرانے کے نوافل اداکئے جائیں گے اورشکرانے کے نوافل اداکئے جائیں گے اورمولاناکی جان بچ جانے پرصدقہ دیاجائیگا،جے یوآئی (ف)کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولاناامجدخان نے کہاکہ دھماکہ خودکش تھااورٹارگٹ مولانافضل الرحمن تھے خداکاشکرہے کہ وہ محفوظ رہے ،صوبہ بلوچستان اورکے پی کے حکومت نام کی کوئی چیزنہیں ،واقعہ کی اعلیٰ سطح تحقیقات کرائی جائے ۔

جمعرات کے روزمولانافضل الرحمن پرمفتی محمودکانفرنس کے بعدہونے والے خودکش حملے کے بعداُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء کوردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دھماکہ خودکش تھااورٹارگٹ مولانافضل الرحمن تھے اگرگاڑی بلٹ پروف نہ ہوتی توبڑاحادثہ رونماہوسکتاتھا،خداکاشکرہے کہ جے یوآئی (ف)کے سربراہ محفوظ رہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مولانافضل الرحمن نے مفتی محمودکانفرنس میں قوم کومستقبل میں درپیش مختلف مسائل کی نشاندہی کی ۔

انہوں نے کہاکہ واقعے سے ثابت ہوگیاہے کہ بلوچستان میں بھی حکومت نام کی کوئی چیزنہیں،بلوچستان حکومت واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائے اورحقائق قوم کے سامنے لائے ۔انہوں نے کہاکہ اللہ کاشکرہے کہ مولانامحفوظ رہے ۔انہوں ں ے کہاکہ جے یوآئی (ف)آج بروز(جمعہ )یوم تشکرکے طورپرمنائے گی اورشکرانے کے نوافل اداکئے جائیں گے جبکہ مولاناکی درازی عمرکیلئے خصوصی دعائیں اورصدقہ بھی دیاجائیگا(یاسرعباسی/حیدری)

متعلقہ عنوان :