بھارت کشمیر کے تین حصے بنا کر مقبوضہ کشمیر پر مستقل قبضہ چاہتا ہے : سرتاج عزیز

جمعرات 23 اکتوبر 2014 20:35

بھارت کشمیر کے تین حصے بنا کر مقبوضہ کشمیر پر مستقل قبضہ چاہتا ہے : سرتاج ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اکتوبر۔2014ء) وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ کشمیر کے تین حصے کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ایل او سی پر فائرنگ بھارتی جذبات کی عکاسی کرتا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیرکے تین حصے کرنا چاہتا ہے جس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا حصہ بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔بھارتی جارحیت کے حوالے سے سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کے بارے میں کیسے جذبات رکھتا ہے اس کی عکاسی ایل او سی پر جاری کشیدگی سے واضح ہو جاتا ہے۔