Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کی مولانا فضل الرحمن پرہونے والے حملے کی مذمت،

صوفی موسیقی اور قومی ترانے ہماری ثقافت اور کلچر کا حصہ ہیں، پی ٹی آئی کی خواتین اور خود پارٹی عورتوں پر تنقید برداشت نہیں کرے گی، ڈاکٹر شیریں مزاری

جمعرات 23 اکتوبر 2014 20:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء ) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹر ی اطلاعا ت ورکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شیریں مزاری نے جمعرات کے روز جمعیت علمائے اسلام کے کانوکیشن کوئٹہ میں جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن پرہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی کے جلسوں میں خواتین پر طنزکر کے تشد د کی پالیسی کی پالیسی کو پھیلا رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا مولانا فضل الرحمان کو احساس ہونا چاہے کہ پی ٹی آئی کی خواتین اور خود پارٹی عورتوں پر تنقید برداشت نہیں کرے گی۔ صوفی موسیقی اور قومی ترانے ہماری ثقافت اور کلچر کا حصہ ہیں ۔ ڈاکٹر شیر یں مزاریں نے کہا جے یو آئی ف کے سربراہ پر کریشن کی وجہ سے انہیں مولانا ڈیزل کا خطا ب دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مولانا کی پی ٹی آئی کی خواتین پر ننقید کرنے کے بیان پر قانو ن نافذکرنے والے اداروں کو نوٹس لینا چاہیے۔

اگر پی ٹی آئی کی ورکرز خواتین کے ساتھ کسی بھی قسم کا کوئی واقعہ رونما ہوا تو اس کی ذمہ داری جے یو آئی ف پر ہوگی۔ انہوں نے کہا مولانا فضل الرحمان نے خیبر پختونخواہ میں اپنی شکت کا بدلہ لینے کے لیے پی ٹی آئی کی خواتین کو تنقید کا نشانہ بنا نا شروع کر دیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان کی تنقید پی ٹی آئی کی خواتین اور قیادت کو سماجی کاموں اور دیگر فلاحی کاموں سے نہیں روک سکتی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات