راولپنڈی،بھاری تاوان کے لئے اغواء کرنے کے مقدمہ میں گرفتار خاتون ملزمہ اس کے شوہر ا ور ساتھی پر باقاعدہ فرد جرم عائد

جمعرات 23 اکتوبر 2014 20:29

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے فوجی آفیسر میجر معظم کو بھاری تاوان کے لئے اغواء کرنے کے مقدمہ میں گرفتار خاتون ملزمہ شمع بی بی ،اس کے شوہر امجد محمود اور ساتھی ثاقب پر باقاعدہ فرد جرم عائد کر دی ہے اور عدالت نے ایسایچاو تھانہ ائیرپورٹ کو نوٹس جاری کر کے30اکتوبر کو سرکاری گواہان کی شہادتیں طلب کر لی ہیں تینوں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا ہے۔