راولپنڈی،الیکشن ٹربیونل میں شیخ رشید احمد کو نااہل قرار دینے کی انتخابی عزر داری کی سماعت27اکتوبر تک ملتوی

جمعرات 23 اکتوبر 2014 20:25

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) الیکشن ٹربیونل کے جج وامق جاوید نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ ایم این اے شیخ رشید احمد کو نااہل قرار دینے کی مسلم لیگ ن کے شکست کھانے والے امیدوار ملک شکیل اعوان کی انتخابی عزر داری کی سماعت27اکتوبر تک ملتوی کر دی،شکیل اعوان پر جرح مکمل ہوگئی جبکہ ان کی طرف سے دائر درخواست کا شیخ رشید کے وکلاء نے جواب بھی داخل کرادیا ہے جس پر بحث آئیندہ تاریخ کو ہوگی۔

متعلقہ عنوان :