مولانافضل الرحمن خلیل کی کوئٹہ میں بم دھماکے کی مذمت

جمعرات 23 اکتوبر 2014 20:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) انصارالامہ پاکستان کے سربراہ مولانافضل الرحمن خلیل نے کوئٹہ میں جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانافضل الرحمن پرحملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک دشمن عناصرپاکستان کوعدم استحکام کاشکارکرناچاہتے ہیں امریکہ افغانستان میں شکست کے بعد پاکستان میں اپنے ایجنٹوں کے ذریعے بدامنی پھیلارہاہے اورمشرق وسطی جیسے حالات پیداکرنے کی سازش کررہاہے حملے میں ملوث عناصرکافی الفورسراغ لگایاجائے ۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا مولانافضل الرحمن خلیل نے کوئٹہ میں مولانافضل الرحمن پرحملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایسے حملے ملک میں افراتفری اوربدامنی پھیلانے کی سازش ہیں اس وقت پاکستان سرحدوں اوراندرون خانہ ایک افراتفری کی کیفیت سے گزررہاہے اور ایسے میں وقت کا تقاضہ ہے کہ ہرقسم کے سیاسی وفرقہ وارانہ اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے دشمن قوتوں کو ناکام بنانے کے لئے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کیاجائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان بالخصوص بلوچستان میں ہونے والے کئی واقعات میں غیرملکی ہاتھ کے ملوث کے سرکاری دعوے اور شواہدسامنے آنے کے باوجود اس خفیہ ہاتھ کو نہ روکنا انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ کوئٹہ میں پے درپے قتل وغارت کے واقعات ہورہے ہیں دوسری طرف ایران نے بھی بلوچستان میں مداخلت شروع کررکھی ہے پاکستان کے چاروں اطراف سے گھیرنے کی منصوبہ بندی ہورہی ہے تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کواتحادویکجہتی کامظاہرہ کرناہوگا اورتمام اختلافات کوبالائے طاق رکھتے ہوئے ان سازشوں کوناکام بناناہوگا ۔