Live Updates

الله تعالیٰ کا شکر ہے مولانا فضل الرحمن محفوظ رہے ،حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ‘ شہباز شریف

جمعرات 23 اکتوبر 2014 20:02

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کوئٹہ میں جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن پر خود کش حملے کی شدید الفاظ میں سخت مذمت کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن کی گاڑی کے قریب حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔

(جاری ہے)

الله تعالیٰ کا شکرہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن حملے میں محفوظ رہے ۔وزیراعلیٰ پنجاب نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پردکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ معصوم انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے ۔وزیراعلیٰ نے زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی ہے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات