مولانا فضل الرحمن پر حملہ خودکش حملہ تھا ، 8کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا،اعتزاز گورایا

جمعرات 23 اکتوبر 2014 19:27

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) ڈی آئی جی آپریشن کوئٹہ اعتزاز گورایا نے تصدیق کی ہے کہ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر حملہ خودکش حملہ تھا اور اس میں 8کلو بارودی دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا اور اس مواد میں زیادہ تر چرے تھے انہوں نے یہ بات جمعرات کی شام کو جائے وقوعہ جہاں پر خودکش حملہ ہوا تھا کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے بتایا کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو بلٹ پروف گاڑی دی گئی تھی انہوں نے مزید کہاکہ خودکش حملہ آور دراصل جلسہ گاہ مین داخل ہونا چاہتا تھا مگر پولیس کی اور جمعیت علماء اسلام سیکورٹی اانصار الاسلام کی وجہ سے خودکش حملہ آور جلسہ گاہ میں داخل نہیں ہوسکا جس کی وجہ سے بہت سی قیمتی جانیں ضائع ہونے سے بچ گئی انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان اور ان کے رفقاء کار خیریت سے ہے واقعے کے بعد علاقے میں سخت سیکورٹی الرٹ کردی گئی ۔