دبئی ٹیسٹ،پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 454 رنز بنا کر آؤٹ، سرفراز کی شاندار سنچری

جمعرات 23 اکتوبر 2014 19:27

دبئی ٹیسٹ،پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں  454 رنز بنا کر آؤٹ، سرفراز کی ..

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) دبئی ٹیسٹ کے دوسرے روزپاکستان کی ٹیم پہلی اننگزمیں 454رنزبناکرآؤٹ ہوگئی،سرفرازکی شاندارسنچری،اسدشفیق89،مصباح الحق نے 69رنزبنائے،آسٹریلیا نے بغیرکسی نقصان کے پہلی اننگزمیں113رنزبنالئے،ڈیوڈ وارنر75 اورراجر ز31رنزبناکرکریزپرموجودپاکستان کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید341رنزکی ضرورت۔جمعرات کو پاکستان نے چار وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز سے اپنی اننگز دوبارہ شروع کی اور کپتان مصباح الحق 69 رنزبنا کر آوٴٹ ہو گئے جس کے بعد وکٹ کیپر سرفراز اور اسد شفیق کے درمیان چھٹی وکٹ میں 124 رنز کی شراکت ہوئی۔

اسد شفیق نے 89 رنز بنائے اور وہ اوکیف کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ اوکیف کی یہ ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی وکٹ تھی۔اسد کے بعد یاسر شاہ دورنزبناکرآؤٹ ہوگئے ذولفقار بابربھی زیادہ دیروکٹ پرنہ ٹھہرسکے ۔

(جاری ہے)

سرفراز احمد نے بڑے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے 80 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی، سرفراز کی سنچری ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین سنچری ہے 109رنزبناکرلیون کی گیندپرسٹمپ ہوئے پاکستان کے آخری نمبروں پر کھیلنے والے کھلاڑی زیادہ دیر آسٹریلوی باؤلر کا سامنا نہ کر پائے اور پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 454 رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئی۔

آسٹریلیا کی جانب سے جانسن نے تین،کیفی،لیون نے دو،دو جبکہ سمتھ اورپیٹرسڈل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگزکاشاندارآغازکرتے ہوئے بغیرکسی وکٹ کے 113رنزبنالئے دوسری دن کے کھیل کے اختتام پرڈیوڈ وارنر75 اورراجر31رنزبناکروکٹ پرموجود ہیں۔پاکستان کاکوئی باؤلروکٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوا۔

متعلقہ عنوان :