مولانا فضل الرحمن کے قافلے پر خوددکش حملہ کرنیوالے شخص کے جسم کے اعضاء پولیس اور سیکورٹی فورسز نے قبضے میں لے لئے

جمعرات 23 اکتوبر 2014 19:27

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن کے قافلے پر خوددکش حملہ کرنیوالے شخص کے جسم کے اعضاء مل گئے ہیں جیسے پولیس اور سیکورٹی فورسز نے قبضے میں لے لیا تفصیلات کے مطابق جمعرات کی دوپہر مولانا فضل الرحمان بلٹ پروف گاڑی پر اس وقت خودکش حملہ کیا گیا جب وہ صادق شہید گراؤنڈ میں مفتی محمود کانفرنس میں شرکت کے بعد واپس جارہے تھے خودکش دھماکے کے بعد بلٹ پروف گاڑی کے شیشے مکمل طور پر ٹوٹ گئے اور گاڑی کا وہ حصہ جس پر خودکش حملہ کیا گیا تھا مکمل طور پر تباہ ہوگیا خوش قسمتی سے چرے اور گاڑی میں لگا ہوا لوہا گاڑی کے اندر داخل نہ ہوسکا جس کی وجہ سے مولانا فضل الرحمان اور اس کے دیگر ساتھی محفوظ رہے واقعے کے بعد پولیس اے ٹی ایف نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور خودکش حملہ آور کے جسم کے اعضاء کو قبضے میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔