NA-215 میں بے ضابطگیاں ثابت ،صرف 47,291ووٹ درست قرار : نادرا رپورٹ

جمعرات 23 اکتوبر 2014 19:11

NA-215 میں بے ضابطگیاں ثابت ،صرف 47,291ووٹ درست قرار : نادرا رپورٹ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اکتوبر۔2014ء) نادرا کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ 215 میں ڈالے گئے کل 1,74,645 ووٹوں میں سے صرف 47,291ووٹ درست ہیں جبکہ 27,373ووٹ غلط اور 99,792ووٹ ناقابل شناخت قرار پائے۔

(جاری ہے)

نادرا رپورٹ میں 229ووٹ ایک ہی شخص کی طرف سے ڈالے جانے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے جبکہ صرف 28 فیصدووٹ ہی معیار کے مطابق پائے ۔ نادرا حکام نے ووٹوں کی تصدیق ممکن نہ ہونے کا سبب غیر معیاری سیاہی کو قرار دیا ہے۔ اس حلقے میں تحقیقات عدالتی ٹربیونل کے حکم پر کی گئی جبکہ یہاں سے پیپلز پارٹی کے نواب علی وسان کامیاب قرار پائے تھے تاہم غوث علی شاہ نے نتائج کو چیلنج کر رکھا تھا ۔

متعلقہ عنوان :