فضل الرحمان پر خود کش حملے کی ذمہ داری ’جنداللہ‘ نے قبول کر لی

جمعرات 23 اکتوبر 2014 19:11

فضل الرحمان پر خود کش حملے کی ذمہ داری ’جنداللہ‘ نے قبول کر لی

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اکتوبر۔2014ء)کالعدم دہشتگرد تنظیم ’جند اللہ‘نے جمیعت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر خوکش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

(جاری ہے)

جنداللہ کے کمانڈر کی طرف سے میڈیا کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ایک جمہوریت پسند شخصیت ہیں جبکہ ہماری جنگ اسی جمہوریت کے خلاف ہے، یہی وجہ وجہ ہے کہ آج ان کو خود کش حملے میں نشانہ بنایا گیا ۔