خیبر پختونخواہ حکومت کے دو وزراءطالبا ن کو بھتہ دیتے ہیں: سینیٹرزاہد خان کا انکشاف

جمعرات 23 اکتوبر 2014 19:11

خیبر پختونخواہ حکومت کے دو وزراءطالبا ن کو بھتہ دیتے ہیں: سینیٹرزاہد ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اکتوبر۔2014ء)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماءسینیٹر زاہد خان نے انکشاف کیا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سے وابستہ دو صوبائی وزیر طالبان کو بھتے کے نام پر بھاری رقوم ادا کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ اس پارٹی کو کسی دہشت گرد حملے میں نشانہ نہیں بنایا جاتا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان پر ہونے والے خود کش حملے کی وجہ یہ ہے کہ وہ جمہوریت کے حمایتی ہیں،پورے ملک میں جمہوریت کے لئے آواز اٹھانے والوں کو ہی نشانہ بنایا جاتا رہاہے۔